ناطق قرآن سبط اکبر حضرت امام حسن مجتبی کی ولادت باسعادت اور ایام رمضان المبارک کی مناسبت سے ایک عظیم الشان محفل انس با قرآن زیر اہمتام دار القرآن جامعہ امام صادق علیہ السلام منعقد ہوئی۔ قرآن مجید کی طراوت اور عطر سے یہ نورانی محفل سرشار تھی۔ اس محفل میں جمہوری اسلامی ایران سے آئے ہوئے بین الاقوامی قرإ کرام اور کوئٹہ کے اہل تشیع اور اہل سنت کے مشہور قرإ نے قرآن مجید کی آیات کی تلاوت کا شرف حاصل کیا ۔
جامعہ امام صادق علیہ السلام کے پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی نے قرآن مجید کی اس نورانی محفل میں اپنے خطاب میں کہا کہ عزت و عظمت ، معنوی و مادی پیشرفت و ترقی، اچھا و نیک اخلاق ، دشمنوں پرغلبہ ، قرآنی معارف و تعلیمات پرعمل کرنے کے ذریعہ ہی حاصل ہوگا۔ قرآن مجید کی اچھی صوت اور اچھے الحان میں تلاوت ہدف اور اصل نہیں ہے بلکہ قرآنی معارف کے فہم و ادراک کی طرف توجہ مبذول کرنی چاہیے اور اس پر عمل کرنا چاہیے ۔ علامہ محمد جمعہ اسدی نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس پر نور محفل قرآنی میں شرکت کی۔
گروه تواشیح الزهرا از جمهوری اسلامی ایران در حال اجرا تواشیح
+;نوشته شده در ;سه شنبه هفدهم مرداد 1391ساعت;11:47 توسط;مدیریت سایت; |;