آل خلیفہ حکومت کی بربریت کے خلاف علماء کونسل کی صدائے استغاثہ بلند

Mustahdafoon002-620x330(جامعہ‬) بحرین کی مظلوم عوام پر آل خلیفہ حکومت کی جانب سے جاری مسلسل دباو کے نتیجے میں اس ملک کی شیعہ علما کونسل نے صدائے استغاثہ بلند کرتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہم اس وطن کی شیعہ کمیونٹی کا حصہ ہونے کے ناطے اس بات پر صدائے اعتراض بلند کرتے ہیں کہ اس ملک میں ہمارے دینی عقائد کا مزاق اڑایا جا رہا ہے دینی مقدسات کی توہین کی جا رہی ہے اور ہمارے شرعی فرائض کو نشانہ بنایا جا رہا ہے لہذا شیعہ علما کونسل ان ناجائز اقدامات کو روکے جانے کا مطالبہ کرتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مسلسل کئی سالوں سے جاری آل خلیفہ حکومت کی جانب سے بربریت، سفاکیت، قتل و غارت، بے گناہ لوگوں کو قیدخانوں میں بند کیا جانا، ان کی شہریت کو منسوخ کیا جانا، عزاداری پر پابندیاں عائد کرنا، دینی خطیبوں کو منبروں سے محروم کرنا، مساجد اور امام بارگاہوں کو مسمار کیا جانا اور ان سب چیزوں کے ساتھ ساتھ اس وقت علماء پر ناجائز دباو ڈالا جانا جیسے بین الثبوت جرائم کا سلسلہ روز بروز بڑھتا ہی جا رہا ہے۔
تازہ ترین اقدامات میں بحرینی عدالت نے الوفاق اسلامی تنظیم کہ جس کی سرگرمیوں پر پہلے ہی پابندی عائد کر دی گئی تھی کو منحل کر دیا گیا ہے اور اس کے تمام اموال کو تاراج کر لیا گیا ہے نیز بحرین کے اٹارنی جنرل نے اپنے تازہ ترین بیان میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو آیندہ ماہ عدالت میں حاضر کئے جانے کا اعلان بھی کیا ہے جبکہ ایک ماہ قبل ان کی شہریت کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔ بحرین کے اس بزرگ عالم دین پر مختلف پروپیگنڈوں کے تحت پیسے کی لوٹ گھسوٹ اور غیر قانونی طور پر مال جمع کرنے جیسے بےجا الزامات لگا کر انہیں بدنام کئے جانے کی ناکام کوششیں کی جا رہی ہیں جبکہ شیخ عیسی قاسم اس ملک میں مراجع عظام کے وکیل ہونے کے ناطے خمس و زکات کا مال جمع کر کے ان کے پاا بھجواتے ہیں جو دشمنوں کی آنکھوں میں کانٹا بنا ہوا ہے۔



دیدگاهها بسته شده است.