ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مقتول چئیر مین حسین علی یوسفی کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔ کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ پر جاں بحق کئے جانے والے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیر مین حسین علی یوسفی کی نماز جنازہ ہزارہ قبرستان میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں پشتون خوا ملی عوامی پارٹی، بلوچ نیشنل کانگریس، جمہوری وطن پارٹی، پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ق کے رہنماوں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جس کے بعد ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں انھیں ہزارہ قبرستان ميں سپرد خاک کردیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبد الخالق ہزارہ، عثمان کاکڑ ، عبد الحکیم لہڑی اور دیگر مقررین نے کہا کہ یہ واقعہ کوئٹہ شہر کے امن کو تباہ کرنے کی ایک سازش ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کھ اس قسم کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرے بصورت دیگر مشترکہ احتجاجی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ اس دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
+;نوشته شده در ;سه شنبه هشتم بهمن 1387ساعت;18:34 توسط;مدیریت سایت; |;