کوئٹہ میں شیعہ نسل کشی جاری

 … کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے مقامی جیولر اور ان کے بھائی سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ ان کے 2بیٹوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے وسطی علاقے عبدالستار روڈ پر مقامی جیولر محمد اسحاق اپنے بھائی اسماعیل اور 2 بیٹوں سلمان اور محمد نسیم کے ہمراہ اپنی دکان بند کرکے گھر جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اسحاق اور ان کے بھائی اسماعیل جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے بیٹے زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کی زد میں آکر وہاں سے گزرنے والا رکشہ ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا۔ جاں بحق افراد اور زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال اور بعدمیں وہاں ضروری طبی امداد کے بعد انہیں سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ سے قریب میں 3 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ جائے وقوعہ سے نو ایم ایم کا ایک پسٹل بھی ملا ہے، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ +;نوشته شده در ;دوشنبه بیست و چهارم مهر 1391ساعت;10:33 توسط;مدیریت سایت; |;



دیدگاهها بسته شده است.