مستونگ ، زائرین کی بس پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ،5جاں بحق،18زخمی

کوئٹہ( این این آئی) ایران سے کوئٹہ آنے والی زائرین کی بس پر ضلع مستونگ کے علاقے گنج دوری کے مقام پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ ابتدائی اطلاع کے مطابق پانچ مسافر جاں بحق اٹھارہ سے زائد زخمی ‘ لیویز گاڑی کو بھی نقصان پہنچا تفصیلات کے مطابق منگل کی شام ایران سے کوئٹہ آنے والی زائرین کی بس پر ضلع مستونگ کے علاقے گنج دوری کے مقام پر نامعلوم افراد نے ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا جس سے ابتدائی اطلاع کے مطابق بس میں آگ لگ گئی اور پانچ مسافر جاں بحق جبکہ اٹھارہ زخمی ہو گئے مسافر کوچ میں چالیس سے زیادہ مسافر سوار تھے ضلع مستونگ کے علاقے گنج دوری کوئٹہ سے چالیس کلو میٹر کے فاصلے پر ہے جبکہ مستونگ سے بیس کلو میٹر فاصلہ ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور ایف سی موقع پر پہنچ گئی جبکہ کوئٹہ سے ایمبولینس اور دیگر حکام جائے وقوعہ کیلئے روانہ ہو گئے لیویز ذرائع نے بتایا کہ فوری طور پر واقعہ میں ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کر سکتے مستونگ ہسپتال میں تین افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں جبکہ دیگر زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے کوئٹہ روانہ کر دیا گیا ہے لیویز ذرائع نے مزید دعویٰ کیا کہ واقعہ میں مزید ہلاکتوں کا خطرہ ہے کیونکہ واقعہ کے فورا بعدبس میں آگ لگ گئی اور مسافروں کو بس سے نکلنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ جس علاقہ میں آگ لگے ہے وہاں فائر برگیڈ کی سہولت نہیں اس لئے جانی نقصان کا مزید خطرہ موجود ہے مستونگ سے گنجی دوری کا سفر بیس کلو میٹر ہے اور وہاں گاڑیوں کو پہنچنے میں وقت درکار ہے کوئٹہ کے دونوں سرکاری ہسپتالوں بی ایم سی اور سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور جاں بحق اور زخمیوں کیلئے علیحدہ وارڈ تیار کر دیئے گئے ہیں



دیدگاهها بسته شده است.