کوئٹہ: کوئٹہ میں دہشتگردوں کی دکان پر فائرنگ کے نتیجے میں حسین علی ہزارہ شہید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سرکلر روڈ پر واقع دکان پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نیتجے میں ایک شخص حسین علی موقع پر شہید ہوگیا۔ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں میں لیکر نعش ہسپٹال پہنچادیا نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی مقتول مری آباد کا رہاشی تھا۔
شہید کے ایک بھائی حاجی سخی بیٹے سمیت کو سال 2009 میں ڈبل روڈ پر انکی دکان میں شہید کردیاگیا تھا۔