جامعہ امام صادق کے پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی نے ایک اخباری بیان میں جلوس عاشورا کے پرامن اختتام پر انتظامیہ عوام اور عزاداروں کا شکریہ ادا کیا اور فوج ، ایف سی اور پولیس کے موثر اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کاوشوں اور محنت کی وجہ جلوس عاشورہ خیر و عافیت سے اختتام پذیر ہوگئے امید ہے کہ آیندہ بھی عوام کی تحفظ کیلئے ایسے اقدامات کریں۔ علامہ صاحب نے عوام اور عزاداروں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں بڑی تعداد میں جلوس عاشورہ میں شرکت کر کے دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنایا اور یہ دہشتگردوں کیلئے ایک پیغام ہے عزاداران حسینی دھمکیوں سے ڈرنے والوں میں نہیں ہے۔عزاداروں کے تعداد میں دن بہ دن زیادہ ہوجاتے ہیں کم نہیں دہشتگردوں کے دھمکیوں سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔