بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعات میں سرکاری افسر سمیت5افراد جاں بحق متعدد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مچھ میں پنیر ریلوے سٹیشن کے قریب نامعلوم افراد نے جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ٹرین میں سوار5 افراد موقع پر جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ جعفر ایکسپریس راولپنڈی سے کوئٹہ جا رہی تھی ۔ واقعے کے بعد رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔جبکہ دوسرے واقعہ میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے تقریباً پانچ سو کلو میٹر دور پنجگور کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں محکمہ سول ورکس کے انجینئر محمد یوسف اور ان کا بیٹا جاں بحق جبکہ ایک بیٹی زخمی ہو گئی۔