بلوچستان کے علاقے مچھ میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے جان محمد ہزارہ کو شہید کرکے لاش کو قومی شاہراہ پر پھینک دیا اور فرار ہوگئے، واقعے کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کچی کے علاقے سے پولیس کو جان محمد ولد خدادا کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی جس کو فوری طور پر سول ہسپتال مچھ لے جایاگیا۔ مققول کا تعلق ہزارہ برادری سے بتایا جاتاہے۔
جان محمد کے قتل کے خلاف سینگڑوں کی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا اور مچھ شہر کو بند کردیا۔ بعد ازاں مظاہرین نے قتل ہونے والے شخص کی لاش کو اٹھا کر اسٹنٹ کمشنر مچھ کے گھر کے سامنے لے گئے اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔
مقرین کا کہنا تھا کہ اب تک ہماری برادری کے کئی افراد قتل کیاگیاہے لیکن ضلعی انتظامیہ نے آج تک کوئی گرفتار نہیں کیا ۔ یوں لگتا ہے کہ انتظامیہ ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ میں برابر کی شریک ہے۔