خضدار کے علاقے جناح روڈ پر زوار شاہ ہزارہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید۔
تفصیلات کے مطابق زوار شاہ ہزارہ کو گزشتہ روز صبح اس وقت نشانہ بنایاگیا جب اس نے اپنی دکان کھولی۔
زوار شاہ ولد گشت علی جس کی عمر 50 برس تھی گزشتہ پنتیس برسوں سے خضدار میں مقیم تھے اور وہی کاربار کرتا تھا۔
زوار شاہ کی جسد خاکی کو کوئٹہ لایاگیا جسے امام بارگاہ ہزارہ نیچاری میں غسل دینے کے بعد ہزارہ قبرستان میں دفنایاگیا۔