کوئٹہ کے علاقے میزان چوک کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے جس میں 11 افراد جان بحق اور 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔
دھماکہ ایف سی کی گاڑیوں کے قریب ہوا ہے۔
دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آوازدوردورتک سنی گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں 13 گاڑیاں تباہ جبکہ قریبی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کی جگہ 7 فٹ چوڑا اور 3 فٹ گہرا گڑھا پڑگیا۔
دھماکے کے فوری بعد ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، طبی عملے کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جبکہ واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔