کوئٹہ: حساس ادارے کے اہلکار سمیت تین افراد ہلاک

کوئٹہ میں تین مختلف واقعات میں حساس ادارے کے اہلکار سمیت تین افراد کو نامعلوم موٹر سائکل سواروں نے ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح سمنگلی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے حساس ادارے کے اہلکار کامران عزیز ولد نذیر احمد کو رکشے سے اتار کر فائرنگ کرنے کے بعد قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے

 دوسرا واقعہ سریاب کے علاقے بوسہ منڈی میں پیش آیا جہاں نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے سابق سینیٹر اور بلوچستان نیشل پارٹی (بی این پی) کے مرکزی رہنما حبیب جالب کے بھتیجے موقع پر ہلاک ہوگئے۔

 تیسرا واقع نیو سریاب کے علاقے میں پیش آیا جہاں مسلح موٹر سائکل سواروں نے فائرنگ کرکے عالم دین امیر بخش کو ہلاک کردیا ہے۔

 تمام واقعات میں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔



دیدگاهها بسته شده است.