بلوچستان حکومت نے بے بسی کی انتہاء کردی

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے بے بسی کی انتہاء کردی کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکوں کے بعد کوئی وزیر ہسپتال یا جائے وقوعہ پر نہ پہنچااسلام آباد میں موجود وزیراعلیٰ سمیت وزراء کے روایتی بیان جاری کردیئے گئے.
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جمعرات کو 5گھنٹوں کے دوران شہر کے گنجان آباد علاقوں باچا خان چوک اور علمدار روڈ پر 3دھماکے ہوئے جس میں نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین ؛فوٹو گرافر سمیت85سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 200سے زائد زخمی ہوگئے لیکن حکومت کی بے حسی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دھماکوں کے بعد کوئی بھی وزیر بم دھماکے کی جگہ یا ہسپتال نہ پہنچا بلکہ محکمہ تعلقات عامہ سے اسلام آباد میں موجود وزیراعلیٰ اور بلوچستان سے لاتعلق رہنے والے صوبائی وزراء کے روایتی مذمتی بیانات جاری کردیئے گئے حکومتی وزراء کی جانب سے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ واقعات میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جائے صوبائی وزیر اطلاعات کو وزیر برائے فاتحہ خوانی کہا جاتا ہے لیکن موصوف نے بھی کسی قسم کی زحمت گوارا نہیں کی۔



دیدگاهها بسته شده است.