علمبرادار روڈ پر2 دھماکے، 57 افراد شهید، 125 زخمی

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے مزید دو بم دھماکے ہوئے ہیں جس میں 57 افراد شہید اور 125 زخمی ہو گئے ہیں۔

 پہلا دھماکہ علمدار روڈ پر اسنوکر کلب میں ہوا، ابھی  علاقے کے لوگ،  پولیس، ریسکیو ٹیمیں اور میڈیا جائے وقوعہ پر پہنچا ہی تھا کہ اسنوکر کلب کے باہر ایک اور دھماکا ہو گیا،  دھماکے کے بعد علاقے کی بجلی چلی گئی۔

دھماکوں میں نجی ٹی وی کا کیمرہ مین عمران شیخ، چار پولیس اہلکار اور چار ایدھی رضاکار بھی زندگی کی بازی ہار گئے۔

پولیس اور ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں جبکہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ کوئٹہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل شام چار بجے کے قریب میزان چوک پر نصب بم دھماکے سے کم ازکم بارہ افراد ہلاک اور تیس کے قریب زخمی ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو سیکیورٹی اہلکار اور ایک بچہ بھی شامل تھا۔



دیدگاهها بسته شده است.