وزیراعظم نے بلوچستان حکومت برطرف کردی، گورنر راج نافذ

اسلام آباد: صدر زرداری نے بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذ کی سمری پر دستخط کردیے ہیں۔ گورنر ذوالفقار مگسی اب صوبے کے چیف ایگزیکٹو بن گئے ہیں۔ اس سمری کے بعد امکان ہے کہ جلد نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جائے گا۔
وزیراعظم کی جانب سے صدر زرداری کو سمری بھیجی گئی تھی۔ اب بلوچستان میں گورنر راج قائم ہوگیا ہے۔کوئٹہ میں 100زائد ہزارہ اہل تشیع کے قتل عام پروزیراعظم نے بلوچستان حکومت برطرف کرکے گورنرراج نافذکرنے کااعلان کردیاہے۔وزیراعظم نے یہ اعلان علمدارروڈ پر امام بارگاہ میں تعزیت کے موقع پرکیا۔کوئٹہ میں بم دھماکوں سے 100سے زائدافرادکی موت پرصوبائی حکومت ختم کرناپڑگئی۔وزیراعظم نے امام بارگاہ پنجابی جاکرلواحقین سے اظہارتعزیت کیااورنواب اسلم رئیسانی کی نااہلی تسلیم کرتے ہوئے صوب ےمیں فوری طورپر گورنرراج نافذکرنے کااعلان کیا۔بعد ازاں صدر آصف زرداری نے بلوچستان میں گورنر راج کے سمری پر دستخط کر دیے ہیں اوراب بلوچستان میں گورنر راج عملی طور پرنافذہوگیاہے۔ گورنر بلوچستان صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں۔اس پیشرفت کا یکجہتی کونسل نے خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی حکومت نے بلوچستان کے شہریوں کی چوروں سے جان چھڑادی۔



دیدگاهها بسته شده است.