کوئٹہ سے کراچی منتقل کیے جانے والے زخمیوں میں سے3کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہےجو آغاخان اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
اس وقت سانحہ کوئٹہ کے31زخمیوںکوکراچی کے 2 نجی اسپتالوں میں منتقل کیاگیا ہے ان زخمیوں میں2بچے بھی شامل ہیں ان میں سے ایک بچہ 8سال دوسرے بچے کی عمر10 سال بتائی گئی ہے، زیر علاج زخمی ہارون کے اہلخانہ نے بتایا کہ پہلے دھماکے کے بعد ان کا بھائی متاثرین کی مدد کیلیے دوڑا ہی تھاکہ اچانک دوسرا دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں ہارون کی ایک ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ دیگر زخم بھی آئے ہیں،25سالہ محمد ابراہیم کے بھائی لقمان نے بتایاکہ میرا بھائی ابراہیم کالج سے گھر آرہاتھاکہ وہ حملے کی لپیٹ میں آگیااورسر اورٹانگوں اورجسم پر شدید زخم آئے،دیگر زخمیوں کے اہلخانہ سے بتایا کہ دھماکا اتنازوردار تھا کہ تھوڑی دیر کیلیے سماعتیں بھی متاثرہوگئیں تھیں، ڈاکٹروں کے مطابق کراچی منتقل کیے جانیوالے زخمیوں کوگہرے زخم آئے ہیں ان میں سے 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔