کوئٹہ میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں چوکنا رہنے کی ہدایت کردی گئی

کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں چوکنا رہنے کی ہدایت کردی گئی صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں حساس اداروں نے ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے حوالے سے آگاہ کیا ہے باوثوق ذرائع کے مطابق شہر میں چارخود کش بمبار کوئٹہ میں داخل ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں چھاؤنی ،حساس مقامات اور سینئر افسران کو نشانہ بنانے کے اہداف ہیں اس طرح کی تھریٹس کے حوالے صوبائی سیکرٹری داخلہ کیپٹن(ر) اکبر حسین درانی نے ’’آن لائن‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھریٹس اکثر اوقات موجود رہتی ہیں تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ الرٹ رہیں مشکوک افراد کی سرگرمیوں پر انتہائی کڑی نظر رکھیں انہوں نے بتایا حکومتی سطح پر امن و امان کی صورتحال کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھاتے ہوئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اس حوالے سے کمشنر کوئٹہ سمیت تمام کمشنرز و ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی سطح پر قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے کردار ادا کریں کمشنر اس حوالے سے ہفتہ وار نہ صرف اجلاس منعقد کرنے کے پابند ہونگے بلکہ اس کی رپورٹ بھی پیش کریں گے تاکہ شہر کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکے۔

Pinterest



دیدگاهها بسته شده است.