کوئٹہ میں تخریبکاری کامنصوبہ ناکام ب، بھاری مقدار میں اسلحہ ،گولہ بارود راکٹ لانچر ٗ برآمد ، 8 افراد گرفتار

 
کوئٹہ : فرنٹیئر کور بلوچستان کے عملے نے کوئٹہ میں تخریبکاری کامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے دشت کے علاقے سے بھاری مقدار میں اسلحہ ٗ ایمونیشن ٗ راکٹ لانچر ٗ دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے 8 افراد کو گرفتار کر لیا یہ بات کمانڈنٹ غزہ بند اسکاؤٹس کرنل مقبول احمد نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن و آپریشن مبین احمد کے ہمراہ جمعہ کی شب ایف سی ہیڈ کوارٹر میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ فرنٹیئر کور کے عملے نے خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کوئٹہ سے 25 کلومیٹر دور دشت میں نامعلوم افراد نے بھاری مقدار میں اسلحہ ٗ ایمونیشن ذخیرہ کررکھا ہے جس پر فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگیٹڈ آپریشن کیا اور مذکورہ کمپاؤنڈ میں زیرزمین چھپایہ گیا بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن جس میں ایل ایم جی 4 ٗ ایس ایم جی 14 ٗ پسٹل 3 ٗ آر پی جی 7 راکٹ 15 ٗ ایمونیشن سنیپئر ٗ ایل ایم جی 50 ہزار راؤنڈ ایس ایم جی 500 ٗ پرائما کارڈ 5 بنڈل ٗ میٹروا سیٹ 2 ٗ بنو کلر ایک ٗ رائفل ایک ٗ آر پی جی 7 ایک ٗ سنیپئر رائفل ٗ 107 ایم ایم راکٹ 17 ٗ بونا کارڈ 5 بنڈل ٗ دھماکہ خیز مواد 120 کلو گرام ٗ سیفٹی فیوز 5 ٗ میگزین 21 ٗ آر پی جی کے راؤنڈ فیوز 5 ٗ ایکسپلوژ ڈیونیٹر 1000 برآمد کرکے 8 افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے عملے نے کوئٹہ کو بہت بڑی تباہی سے بچا لیا ہے اگر یہ اسلحہ و ایمونیشن تخریب کار شہر میں لے آتے تو اس سے دہشت گردی ٗ ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر وارداتیں رونما ہو سکتی تھیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے افراد مقامی ہیں جن سے تفتیش جاری ہے مزید انکشافات متوقع ہیں ۔



دیدگاهها بسته شده است.