پاکستانی وزیر تجارت نے ایران کے ساتھ دو طرفہ تجارتی تعلقات بڑھانے کے لیے تاجروں کو یقین دہانی کروائی

40f940fcd6fb94cef9f8fc182b93b90aکوئٹہ ۔_جامعہ  – پاکستانی وزیر تجارت نے ترجیحی بنیادوں پر اسلامی جمہوریہ ایران کی مارکیٹ سے متعلق مسائل کو حل کرنے اور ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارتی تعلقات بڑھانے کے لئے تاجروں کو یقین دہانی کروائی.

يہ بات خرم دستگير خان نے پاكستان پھلوں اور سبزيوں كے ايكسپورٹرز، درآمد كنندگان اور مرچنٹس ايسوسي ايشن كے چيئرمين وحيد احمد كے ساتھ ايك ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.

وحيد احمد نے پاكستاني وزير تجارت كو پڑوسي ملك اسلامي جمہوريہ ايران پر عالمي اقتصادي پابنديوں كے خاتمے كے پس منظر ميں درپيش مشكلات سے متعلق بريفينگ دي.

اس موقع پر انہوں نے مزيد يورپي ماركيٹوں ميں برآمد كنندگان كو درپيش مسائل بالخصوص آم كي برآمد ميں حائل مسائل سے متعلق آگاہ كيا اور پاكستاني وزير نے ترجيحي بنيادوں پر ان تمام مسائل كو حل كرنے كے حوالے سے يقين دہاني كروائي.



دیدگاهها بسته شده است.