پشاور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

319824_81334734 کوئٹہ (جامعہ ) کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام نے اعلان کیا ہے کہ صوبے خیبرپختونخوا کے صدر مقام پشاور میں جمعے کے روز ہونے والے ایک بم دھماکے میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ بم دھماکہ اس وقت ہوا جب دہشت گرد اس بم کو ایک ہرہجوم علاقے میں منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس بم دھماکے میں کسی عام شہری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ اس سے قبل پاکستان کے حکام نے بدھ کو اعلان کیا تھا کہ پشاور میں پولیس اہلکاروں کی گشتی گاڑی کے راستے میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں کم از کم ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دس دیگر زخمی ہو گئے۔ جبکہ اس سے قبل پشاور میں ہی ایک مسجد پر ہونے والے حملے میں اٹھارہ نمازی زخمی ہو گئے تھے۔



دیدگاهها بسته شده است.