کوئٹہ – (جامعہ) کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کو لندن میں دل کی کامیاب سرجری کے بعد ہوش آگیا ہے، جس کے بعد ڈاکٹروں نے ان کے اہل خانہ کی وزیراعظم سے مختصراً ملاقات کرائی۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ قوم کی دعاؤں سے وزیراعظم کے دل کی کامیاب سرجری ہوگئی اور آپریشن کم و بیش 4 گھنٹے تک جاری رہا، تاہم اس دوران کسی قسم کی کوئی پیچیدگی سامنے نہیں آئی، جس کے بعد انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا، جب کہ طبیعت بہتر ہونے پر ان کو مصنوعی تنفس سے بھی ہٹا دیا گیا، اوپن ہارٹ سرجری کے بعد وزیراعظم کو ہوش آگیا ہے۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کریں۔