کوئٹہ -(جامعہ) پشاور کے علاقہ مسلم آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کر دیا ہے، پولیس اہلکار کوگھر کے سامنے نشانہ بنایا گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق تھانہ خزانہ کی حدود مسلم آباد میں مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار گلزار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گلزار خان ڈیوٹی کے بعد اپنے گھر کے سامنے کھڑا تھا کہ نامعلوم افراد نے اسے نشانہ بنایا۔ فائرنگ کا نشانہ بننے والے پولیس اہلکار کی شناخت گلزار کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔