پاکستان اور ایران کے ساتھ تجارتی لین دین کے فروغ پر تاکید

0e6f8fe0ccccd006e3d90364455a16a0

کوئٹہ -(جامعہ) پاکستان کے وزیر تجارت خرم دستگیر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایرانی بینکوں اور ایران میں پاکستانی بینکوں کی برانچوں کا قیام اور بینکاری چینلوں کا آغاز ، دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی لین دین میں اضافے کے لیے بنیادی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے اقتصادی ذمہ داران ، دونوں ملکوں کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے آئندہ اجلاس میں، جو رمضان المبارک کے بعد تہران میں ہوگا، بینکاری چینلوں کو فعال بنانے کی راہوں کا جائزہ لیں گے۔

پاکستان کے وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری ایران کے ساتھ تجارتی لین دین میں گہری دلچسپی رکھتی ہے لیکن بینکاری چینلوں کا نہ ہونا پاک ایران تجارت کے فروغ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور ایران کے مرکزی بینکوں کے درمیان مفاہمت کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان بینکاری چینل پوری طرح سے فعال ہوجائیں گے۔



دیدگاهها بسته شده است.