(جامعہ) کی رپورٹ کے مطابق لیاقت بلوچ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کے عظیم رہنما امام خمینی (رح) نے جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس قرار دیکر مسئلہ فلسطین کو فراموش ہونے سے بچالیا۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی (رح) نے فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کی ناجائز حکومت کے خلاف دوٹوک، اصولی اور جرائت مندانہ موقف اپنایا اور امت مسلمہ کو اس کی پیروی کرنا چاہیے۔
جماعت اسلامی پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ ساری دنیا کے مسلمانوں کو فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کے غیر انسانی اقدامات کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ فلسطین کے ساتھ ساتھ شام ، عراق، بحرین اور یمن کا درد بھی عالم اسلام کے پیکر میں پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ اسرائیل کے چنگل سے قبلہ اول اور سرزمین فلسطین کی آزادی کے لیے تمام مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا کیونکہ قبلہ اول کو آزاد کرانا تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔