اسلام آباد میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

76aeb364079d39e0acea7625962baeb7 (جامعہ)  کی رپورٹ کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد طارق مسعود نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بتایا کہ پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں لگائے گئے کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد سے دہشت گردی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق تیرہ دہشت گردوں کا ایک گروپ اسلام آباد میں ایک یونیورسٹی اور ایک فائیو اسٹار ہوٹل پر حملہ کرنا چاہتا تھا، پاکستانی فوج کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی نے کئی ٹیلفون کالوں کی چھان بین کے ذریعے دہشت گردی کے اس منصوبے کا پتہ لگایا تھا۔

رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی گزشتہ ماہ جون کے اوائل میں ناکام بنائی گئی تھی۔

رمضان المبارک سے قبل پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے خبردار کیا تھا کہ کچھ دہشت گرد عناصر خاص اہداف کے تحت دارالحکومت اسلام آباد میں داخل ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کی وزارت داخلہ نے پولیس کی جانب سے دہشت گردی کی کوشش کو ناکام بنانے سے متعلق خبر کو میڈیا کے ذریعے عام کرنے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔ پاکستان کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس قسم کی خبروں کی اشاعت سے عوام میں خوف و ہراس پھیلنے کا اندیشہ ہے لہذا اس سے گریز کیا جانا چاہیے۔



دیدگاهها بسته شده است.