(جامعہ)کی رپورٹ کے مطابق محمد حسین بنی اسدی قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران، لاہور نے وزیراعظم میاں نواز شریف کے دل کے کامیاب آپریشن پر مبادکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایران کے عوام اور حکومت کی طرف سے وزیراعظم پاکستان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ سے آپ کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں تاکہ وہ دوبارہ اپنی منصبی ذمہ داریوں کو سرانجام دیتے ہوئے پاکستانی عوام کی خدمت کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے جو خدمات اپنے دور میں ایران اور پاکستان کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے انجام دی ہیں، ایران کے عوام نے ان کو بے حد سراہا ہے اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی میاں نواز شریف دونوں قوموں کو نزدیک لانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ محمد حسین بنی اسدی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے وزیراعظم اور پاکستان کے عوام کی خوشحالی اور سالمیت کیلئے دعاگو ہیں اور میاں محمد نواز شریف وزیراعظم پاکستان کی قدردانی کا اعادہ بھی کرتے ہیں۔