بحرینی سکیورٹی فورسز کا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ

Personal_picture_for_Sheikh_Isa_Qassim

بحرینی سکیورٹی فورسز کا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ

(جامعہ‬)کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی امریکہ نواز ظالم و جابر حکومت کے سکیورٹی دستوں نے بحرین کے شیعہ مسلمانوں کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کیا ہے جس کا عوام کی طرف سے بھر پور دفاع کیا رہا ہے۔ بحرین کی حکومت نے شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کرنے کے بعد اب ان کا دفاع کرنے والے عوام کو کچلنے کے لئے وحشیانہ اقدامات کا آغاز کردیا ہے بحرینی سکیورٹی فورسز نے شیخ عیسی قاسم کے گھر کا دفاع کرنے والے کفن پوش افراد پر حملہ کیا ہے جبکہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کا دفاع کرنے والے مدافعین نے بھی سکیورٹی فورسز کے بہیمانہ اقدامات کا مقابلہ شروع کردیا ہے۔ بحرینی عوام کا کہنا ہے کہ شیخ عیسی قاسم ان کی ریڈ لائن ہیں اور شیخ عیسی قاسم کے تحفظ کے لئے وہ ہر قسم کی جاں فشانی اور قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔ اطلاعات کے مطابق الدراز علاقہ کے الفداء اسکوائر پر عوام دوسرے علاقوں سے جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ بحرینی علماء بھی کفن پہن کر عوام کے آگے آگے میدان الفداء کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ بحرینی عوام نے آخری سانس تک آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کا دفاع کرنے کا عزم کررکھا ہے۔ شیخ عیسی قاسم کے گھر کی حفاظت کرنے والوں نے شی‏ح عیسی قاسم کے گھر کے سامنے نماز با جماعت ادا کی۔

139408131122072026447924

بحرینی سکیورٹی فورسز کا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ

 



دیدگاهها بسته شده است.