کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے تین راکٹ حملوں میں دو خواتین اورچار بچوں سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔ راکٹ دھماکوں سے شہر گونج اٹھا اور شہری خوفزدہ ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ۔ مغربی بائی پاس کے علاقے سے نامعلوم افراد نے وسطی علاقوں کی جانب یکے بعد دیگرے تین راکٹ داغے۔
پہلا راکٹ خدائے داد روڈ پر پولیس کانسٹیبل احمد جان کے گھر گرا جس سے احمد جان ، اس کی اہلیہ ، دو بیٹیاں حفصہ ، عنبر اور ایک راہ گیر روزی خان سمیت سات افراد زخمی ہوگئے دھماکے سے گھر کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمی روزی خان کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسرا راکٹ پیرابوالخیر روڈ پر گراجس سے سڑک پر گڑھا پڑگیا۔ تیسرا راکٹ عملدار روڈ پر مری آباد گلی ماسٹر احمد کے مقام پر گرا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔