کوئٹہ: ہزارہ ٹاون کرانی روڈ پر دھماکا، 28 افراد جاں بحق، 160 سے زائد زخمی

کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزارہ ٹاون کے سبزی منڈی میں زور دار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جبکہ 12 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
دھماکے اس قدر زور دار تھا کہ اس کی آواز تقریباً پورے شہر میں سنی گئی۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور کسی کو بھی علاقے میں جانے کی اجازت نہیں دی جارہی، تاکہ کسی دوسرے دھماکے کی صورت میں نقصان نہ ہو۔ دھماکے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، زخمیوں کو سول اور بی سی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔ نمائندہ کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ تاحال دھماکے کے مقام پر نہیں پہنچا، علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ دوسری جانب مشتعل افراد نے کیرانی روڈ اور قریب کے دیگر علاقوں کو بند کرادیاہے۔



دیدگاهها بسته شده است.