کراچی:کوئٹہ دھماکے کیخلاف ٹریک پر دھرنا، ریلوں کی آمدورفت بند

کراچی: شیعہ علماء کونسل کی جانب سے کراچی میں جاری دھرنے کے مظاہرین نے ریلوے لائن پر احتجاج کیا جس کے باعث ٹرینوں کی آمد رفت معطل ہوگئی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق سانحہ کوئٹہ کے خلاف کراچی کے علاقے ملیر 15 میں مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے ریلوے لائن پر دھرنا دیا۔ دھرنے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت کا نظام معطل ہوگیا ہے۔آج صبح چلنے والی شالیمار، عوام اور ہزارہ ایکسپریس کی روانگی منسوخ کردی گئی ہے۔ منسوخ کی جانے والی ٹرینوں کے مسافروں کو کرایہ واپس کیا جارہا ہے۔حکام نے مزید بتایا کہ اندرون ملک سے آنے والی آٹھ ٹرینوں کو مختلف اسٹشنوں پر روک دیا گیا ہے۔



دیدگاهها بسته شده است.