لشکر جھنگوی کی ہزارہ برادری کیخلاف کارروائیاں دہشتگردی ہے،عمران خان


اسلام آباد: 
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ کالعدم لشکر جھنگوی کی کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ برادری کے خلاف کارروائیاں دہشتگردی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ میں ظلم کی انتہا ہے، وہ لشکر جھنگوی سے کہتے ہیں کہ یہ دہشت گردی ہے، ہمیں دہشت گردوں کا نام لے کر ان کے خلاف کارروائی کامطالبہ کرناچاہئے اور آئین کے تحت دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے فوج کو بلایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ ہزارہ برادری سے اظہاریکجہتی کے لئے چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں احتجاج کریں گے۔
چیئرمین تحریک انساف کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر سانحے کے شہدا کے لواحقین کے لئے امداد کا اعلان کرے اور شہدا کے اہل خانہ کی ذمے داری حکومت اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں تاخیر کا سوچنے والے ملک دشمنی کررہے ہیں اور ایسی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کالعدم لشکر جھنگوی نے ہفتے کے روز کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں اب تک 89 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 190 سے زائد افراد زخمی ہیں۔



دیدگاهها بسته شده است.