ہزارہ برادری کا قتل، ایم کیوایم کی تحریک التوا سینٹ سیکریٹریٹ میں جمع


اسلام آباد: کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے قتل کے خلاف ایم کیو ایم کے سینٹر طاہر حسین مشہدی نے تحریک التوا سینٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرادی۔ تحریک التوا میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ قانون نافذ کرنے والے اور خفیہ اداروں کی ناکامی ہے۔ ایم کیو ایم کے سینٹر طاہر حسین مشہدی نے تحریک التوا میں موقف اختیار کیا ہے کہ کوئٹہ میں 96 افراد کا قتل حکومت کی جانب سے ہزارہ برادری کو تحفظ فراہم نہ کرنے کا ثبوت ہے۔ حکومت انکے تحفظ میں ناکام ہے اور ایسے حملوں کو روکنے کے لیے بھی حکمت عملی تیار نہیں کر رہی۔ طاہر حسین مشہدی کے مطابق ہزارہ برادری پر حملے کے لیے بارودی مواد سے بھرا ٹرک کسی ورکشاپ میں تیار سکیا گیا، لیکن خفیہ ادارے اس سے لاعلم رہے۔حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مجرموں کو گرفتار کیا جائے اور دہشت گردی روکنے حکمت عملی مرتب کی جائے۔



دیدگاهها بسته شده است.