کوئٹہ ۔ جامعہ – کی رپورٹ کے مطابق عراق و ایران بذریعہ سڑک سفر کرکے واپس آنے والے تقریباً ۳۰۰ زائرین تفتان بارڈر پر پھنسے ہوے ہیں، جنکا کوئی پرسان حال نہیں ہے جبکہ ایف اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جب تک 2500 زائرین جمع نہیں ہوجاتے تب تک یہ قافلے روانہ نہیں کیئے جائیں گے۔
تفتان بارڈر پھنسے ہوئے زائرین کا کہنا ہے کہ 2500 زائرین کے جمع ہونے میں پتہ نہیں کتنا وقت لگے گا جبکہ ۵ دن انہیں یہاں قیام کیئے ہوئے گذر گئے ہیں ، زائرین نے شیعہ اداروں اور تنظیموں سے مدد کی اپیل کی ہے۔