عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنما ایدھی انتقال کرگئے؛ ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان

146805219618295258(جامعہ) کی رپورٹ کے مطابق فقیر منش، انسان دوست، معروف سماجی رہنما عبدالستارایدھی انتقال کرگئے۔اس بات کا اعلان عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی کی جانب سے کیا گیا ہے۔ 88سالہ ایدھی گردے فیل ہوجانے کے سبب ایس آئی یو ٹی میں زیر علاج تھے، جمعہ کو ڈائلیسز کے دوران طبیعت بگڑ گئی، سانس تیز ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا، رات 11بجکر 14 منٹ پر انتقال کر گئے۔ مرحوم کا نمازہ جنازہ نماز جنازہ آج ڈیڑھ بجے نیشنل اسٹیڈیم میں ادا کی جائیگی، مرحوم کی وصیت کے مطابق انکےجسمانی اعضاء عطیہ کئے جائینگے، معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کے انتقال پر صدرمملکت ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف اور دیگر سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنمائوں نے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے،حکومت پاکستان نے عبدالستان ایدھی کے انتقال پر ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ایدھی صاحب کے انتقال کے بارے میں فیصل ایدھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عبدالستار ایدھی کی تدفین ان کی وصیت کے مطابق ان کے پہنے ہوئے کپڑوں میں ہی ایدھی صاحب کی جانب سے ایدھی ویلیج میں 25سال قبل تیار کی گئی قبر میں کی جائے گی۔
فیصل ایدھی نے یہ بھی بتایا کہ ایدھی صاحب نے وصیت کردی تھی کہ ان کے جسم کے جواعضاء کسی کے کام آسکیں وہ اسے عطیہ کردیئے جائیں لہٰذا ان کی آنکھ کے قرنیے کا آپریشن کیا جارہا ہے تاکہ کسی مستحق کو وہ عطیہ کیے جاسکیں۔

160709015538_abdul_sattar_edhi_640x360_afpgetty_nocredit



دیدگاهها بسته شده است.