کوئٹہ ۔ جامعہ -کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی شہر القطیف میں سعودی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نےگرفتار کرلیا ہے – شیخ محمد الحبیب کے گھر والوں اور ساتھیوں کا کہنا ہے کہ سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے آیت اللہ شیخ محمد الحبیب کو گرفتار کرنے کے بعد انہیں دارالحکومت ریاض منتقل کر دیا ہے جہاں انہیں سیکورٹی فورس کی جیل میں رکھا گیا ہے – مذکورہ سعودی عالم دین کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ سعودی حکام ان کے بارے میں کچھ بھی بتانے سے انکار کر رہے ہیں کہ وہ کس حال میں ہیں –
خبروں میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان کے ہمراہ ان کے تین ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے- شیخ محمد الحبیب کا شمار سعودی عرب کے ممتازشیعہ عالم دین شہید آیت اللہ باقر نمر کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے – شیخ محمد الحبیب بھی آل سعود حکومت کی ظالمانہ اور تفریق آمیز پالیسیوں پر تنقید کرتے رہے ہیں – قطیف میں مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت اپنے اس قسم کے اقدامات سے مشرقی علاقوں کے باشندوں پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈال کر ان کے خلاف مذہبی رسومات کی ادائگی پر پابندی عائد کرنا چاہتی ہے – سعودی حکومت کے اس تازہ اقدام کے بعد ایک بار پھر سوشل میڈیا پر آل سعود کے خلاف کمپیئن شروع ہوگئی ہے –