پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں حکام کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ہزارہ برادری کے تین افراد شہید ہو گئے ہیں۔
مقامی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد کی ایک دکان پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ صوبہ بلوچستان میں ہزارہ برادری پر آئے روز حملے ہوتے رہتے ہیں۔
ان حملوں کی وجہ سے نہ صرف ہزارہ برادری کی جانب سے کئی بار احتجاجی مظاہرے کیے جا چکے ہیں جبکہ حقوق انسانی کی تنظیمیں ان حملے پر اپنے تحفظات کا اظہار کر چکی ہیں۔
+;نوشته شده در ;سه شنبه بیست و سوم آبان 1391ساعت;10:36 توسط;مدیریت سایت; |;