حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کا چہلم ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا ، اکثر شہروں میں جلوس نکالے گئے جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے تھے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بھی حضرت امام حسین اور ان کے رفقاء کا چہلم پورے عقیدت و احترام سےمنایا گیا ہے ۔ چہلم کا مرکزی جلوس کوئٹہ میں علمدار روڈ سے برآمد ہوا جو طوغی روڈ ،سرائے نمک ،علمد ار روڈ سے ہوتا ہوا ہزارہ قبرستان میں اختتام پذیر ہوا ۔ جلوس کی حفاظت کے لئےسکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ کلوز سرکٹ کیمروں سے مانیٹرنگ بھی کی گئی ۔