سانحہ کوئٹہ پر بلوچستان حکومت فوری مستعفیٰ ہو،عمران خان

کوئٹہ : ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کوئٹہ پہنچ گئے۔ کوئٹہ پہچنے پر عمران خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بے گناہ افراد کا قتل قابل مذمت ہے اور وہ متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کوئٹہ آئے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے وزیرا علیٰ کو فوری برطرف کیا جائے، بے گناہ افراد کو مارنا قابل مذمت ہے۔ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےعمران خان نے کہا کہ حکومت سانحہ کوئٹہ کے متاثرین کے مطالبات پر غور کرے تاکہ لوگ اپنے پیاروں کو احترام کے ساتھ سپرد خاک کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام روادری کا درس دیتا ہے، بے گناہ لوگوں کے ساتھ ظلم وستم کیوں روا رکھا جارہا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان ہزارہ برادری کے ساتھ ہے، بلوچستان حکومت فوری مستعفیٰ ہوجائے۔ صوبائی حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے



دیدگاهها بسته شده است.