کوئٹہ: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبد الخالق ہزارہ نے وزیر اعلیٰ رئیسانی کی حکومت کے خاتمہ کو ہزاروں بے گناہ شہداء کی قربانیوں ، ہزارہ قوم کے منظم اور مربوط احتجاج ، پاکستان سمیت نیویارک ، سڈنی ، لندن ، برسلز ، کینبرا ، کابل اور دنیا کے کئی ممالک میں آباد ہزارہ قوم کے تنظیموں کی جدوجہد کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ ٹارگٹڈ آپریشن کے بغیر ہزارہ قوم مطمئن نہیں ہوگی۔
72 گھنٹوں کی بھوک ہڑتال کے تیسرے روز سردار نثار علی ہزارہ ،پروفیسر ناظر حسین، ڈاکٹر نوروز علی ، ڈی آئی جی ریٹارئڈفقیر حسین کی قیادت میں ہزارہ قوم کے معتبرین و معززین کی قیادت میں پارٹی چیئرمین اور دیگر ہڑتالی شرکاء کی بھوک ہڑتال ختم کرنے کیلئے آنیوالے معززین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایچ ڈی پی ہزارہ قوم کے قومی ، سیاسی اور معاشی مفادات کے تحفظ کیلئے قوم میں اپنا سیاسی کردار ادا کرتی رہے گی۔ اس موقع پر سردار نثار علی ہزارہ نے جو س پلا کر بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے افراد کے بھوک ہڑتال کو ختم کرایا۔ تیسرے روز بھی پارٹی کے ہڑتالی کیمپ میں ہزاروں خواتین ، بچوں ، معزز افراد نے شرکت کی اور کیمپ کے خاتمہ تک موجود رہے ۔