کوئٹہ:اسلام آباد میں تعینات افغان سفیر محمد عمر داؤد زئی نے ہزارہ ٹاؤن بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 49افراد کے لواحقین کو 98لاکھ روپے کی امدادی رقم فراہم کر دی جبکہ 126زخمیوں کو فی کس ایک لاکھ روپے کی امدادی دی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہزارہ ٹاؤن بم دھماکے میں 49افغان مہاجرین جاں بحق ہوئے تھے جن کی مدد افغان حکومت پر فرض تھی جبکہ ایک سو چھبیس افغان باشندے اس میں زخمی ہوئے تھے جن کی ہم نے مدد کی انشاء اللہ مستقبل میں بھی ان کی مدد کی جاتی رہے گی ۔