نواز شریف نے ایٹمی پروگرام کو امن کا ضامن قرار دیا

CjSqckGWYAAi7DVکوئٹہ -(جامعہ)  پاکستان سے موصولہ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایٹمی پروگرام دفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنانے کےلیے وجود میں آیا ، پاکستان کا ایٹمی پروگرام جنوبی ایشیا میں امن کی ضمانت ہے۔ وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ ہم ملک کو بیرونی خطرات سے بچانے کے لئے اپنی تیاری پوری رکھیں تاکہ کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہ کرسکے۔

نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام جہاں مضبوط ملکی دفاع کی علامت ہے وہاں اس قوم کی غیر معمولی جرأت، استقامت اور بہادری کابھی اعلان ہے۔

یوم تکبیر پر وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم تکبیر کو پاکستان کی تاریخ میں یوم آزادی کی طرح اہم سنگ میل کے طور پر یاد رکھا جائے گا

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک میں امن بحال ہو رہا ہے، پاکستان کو اب اپنی اقتصادی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔

حکومت نیک نیتی کے ساتھ پاکستان کو معاشی طاقت بنانے کےلیے کوشاں ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مختلف منصوبے شروع ہو چکے ہیں، یہ منصوبے پورے پاکستان کی تقدیر بدل دیں گے۔



دیدگاهها بسته شده است.