پاکستانی فوجیوں کی خلاف ورزیوں پر افغانستان کی نکتہ چینی

04136d1bfe6ffd9513a16e80269c16f3کوئٹہ -(جامعہ)کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کابل میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کے سرحدی محافظین نے پکتیکا اور کنڑ صوبوں کے سرحدی علاقوں میں ایسے اقدامات کئے ہیں جو افغانستان کی قومی حاکمیت کی خلاف ورزی ہیں

دولت وزیری نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان دائمی اختلافات اور مشکلات موجود ہیں کہا کہ افغانستان کی حکومت اور سیکورٹی فورس اس بات کی اجازت نہیں دے گی کہ اس ملک کی سرزمین دوسرے ملک کا حصہ بن سکے

افغانستان کی وزارت خارجہ نے بھی، پشاور میں افغان قونصلر جنرل کے ساتھ پاکستان کے سیکورٹی اہلکاروں کی بد سلوکی پر احتجاج کرتے ہوئے، کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور کو جمعرات کو طلب کر لیا اور اس سلسلے میں حکومت پاکستان سے جواب طلب کیا- پاکستان کے سیکورٹی اہلکاروں نے منگل کے روز پشاور میں افغان قونصلر جنرل کی گاڑی کی تلاشی لی تھی

دوسری جانب افغان وزارت دفاع نے اس ملک کے مختلف علاقوں میں ایک سو ساٹھ دہشت گردوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر دی ہے- افغان وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کے صوبوں نورستان، کنڑ، پکتیا، پکتیکا، غزنی، خوست، وردک، لوگر، قندھار، ارزگان، زابل، ہرات، فراہ، بغلان، بلخ ، جوزجان ، قندوز اور ہلمند میں طالبان کے ٹھکانوں کے خلاف افغان فوج کی کارروائی میں سو طالبان ہلاک اور ساٹھ دیگر زخمی ہوگئے ہیں

وزارت دفاع افغانستان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے خلاف اس کارروائی میں سولہ افغان فوجی بھی مارے گئے ہیں- اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے

 



دیدگاهها بسته شده است.