پاکستان؛ صوبہ خیبر پختونخوا میں دسیوں دھشتگرد گرفتار

c0cc279659a19ea86f98c97cbcb063e4کوئٹہ -(جامعہ)پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں دسیوں مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران پچھتر دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا گیا ہے- پاکستانی حکام کا کہناہے کہ ان کارروائیوں میں گرفتار کئے گئے افراد میں بیس سے زائد افغان شہری بھی شامل ہیں – حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان کارروائیوں کے دوران گرفتار کئے گئے افراد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے –

ایک ہفتے قبل بھی انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے تحت پاکستانی سیکورٹی فورس نے اسیّ سے زائد مشتبہ دہشت گردوں کوگرفتار کیا تھا جن میں بائیس افغان شہری شامل تھے-

جون دوہزار چودہ اور پھر دسمبر دوہزار چودہ میں کراچی ہوائی اڈے اور پشاور آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردانہ حملوں کے بعد پاکستانی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف زبردست آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

 



دیدگاهها بسته شده است.