کوئٹہ -(جامعہ)کی رپورٹ کے مطابققطر کے سابق امیر حم بن خلیفہ آل ثانی نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ‘سالوں سے عربوں کے درمیان برادرکشی نہیں تھی مگر گزشتہ دو سالوں سے سعودی عرب کی قیادت میں یہ سلسلہ شروع ہوا ہے۔ سعودی عرب اپنی چودھراہٹ کو دنیائے عرب پر مسلّط کرنا چاہتا ہے اسی لیے وہ یمن پر اندھادھند حملے کررہا ہے’۔
انہوں ںے مزید کہا کہ سعودی عرب کے ناتجربہ کار حکّام جلدبازی کا مظاہرہ کررہے ہیں جس کی وجہ سے عرب ممالک کی سکیورٹی خطرے میں پڑتی جارہی ہے۔
شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے عرب ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ‘اگر دنیائے عرب نے سعودی سیاستوں کا مقابلہ نہیں کیا تو جلد ہی عربی شناخت محو ہوجائےگی’۔