میجر شہید علی جواد کی نماز جنازہ+تصویر

1کوئٹہ -(جامعہ): شہید میجر جواد علی چنگیزی کے والد پاک فوج میں بریگیڈئر رہے، جبکہ ان کے دو چھوٹے بھائی بھی پاک فوج میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ میجر جواد علی نے ہمیشہ شہادت کی آرزو کی اور بالآخر اپنی منزل پا لی، ان کی شہادت پر پورے خاندان کو فخر ہے۔

کوئٹہ -(جامعہ)۔ پاک فوج کے بہادر سپاہی اور ہزارہ قبائل کے باوفا سپوت میجر علی جواد کی نماز جنازہ کوئٹہ میں علامہ محمد جمعہ اسدی کی اقتداء میں ادا کر دی گئی۔ نمازجنازہ میں صوبائی وزیرعلیٰ ثناء اللہ زہری اور کورکمانڈر بلوچستان سمیت مختلف سیاسی و عسکری شخصیات نے شرکت کی۔ بعد میں شہید میجر علی جواد چنگیزی کی بہشت زینب (هزاره قبرستان) میں ہی تدفین کردی گئی۔ اس موقع پر سیاسی و عسکری رہنماوں نے میجر شہید علی جواد کے اہل خانہ کو تہنیت پیش کی اور وطن عزیز کی سالمیت کیلئے ہزارہ قبائل کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ یاد رہے کہ میجر علی جواد چنگیزی دو روز قبل طور خم باڈر پر افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے تھے، جنہیں بعد میں سی ایم ایچ پشاور لایا گیا تھا تاہم وہ گذشتہ شب درجہ شہادت پر فائز ہوگئے، پشاور میں بھی شہید کی نماز جنازہ ادا کی گئی، جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی شرکت کی تھی۔ شہید کی فاتحہ خوانی نچاری امام بارگاہ میں کی گئی، جہاں ان کے بیٹے، بھائی اور دیگر رشتہ داروں بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ شہید میجر جواد علی چنگیزی کے والد پاک فوج میں بریگیڈئر رہے، جبکہ ان کے دو چھوٹے بھائی بھی پاک فوج میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے پسماندگان میں ایک بیوہ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ میجر جواد علی نے ہمیشہ شہادت کی آرزو کی اور بالآخر اپنی منزل پا لی، ان کی شہادت پر پورے خاندان کو فخر ہے۔

5 4 2 3



دیدگاهها بسته شده است.