کوئی بھی تیسرا ملک پاک ایران تعلقات پر اثرانداز نہیں ہو سکتا:چوہدری نثار

23434کوئٹہ -(جامعہ) اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں پاک ایران تعلقات، سیکیورٹی سمیت مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کے فروغ میں پیشرفت کا جائزہ اور خطے میں پائی جانے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلامی جمہوری ایران نے بھارتی ایجنٹ کلبھوش یادیو کے سلسلہ میں لکھے گئے وزیر داخلہ چوہدری نثار کے مراسلہ کا جواب دیدیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات میں کل بھشن یادیو کے سلسلہ میں لکھے گئے مراسلے پر جواب حوالے کیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں پاک ایران تعلقات، سیکیورٹی سمیت مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کے فروغ میں پیشرفت کا جائزہ اور خطے میں پائی جانے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی تیسرا ملک ایران اور پاکستان کے تعلقات پر اثرانداز نہیں ہو سکتا۔ ملاقات میں وزیرداخلہ نے دونوں ملکوں کے مابین سرحدوں کی نگرانی اور معلومات کے بروقت تبادلے کے نظام کو مزید موثر بنانے پر زور دیا۔ یاد رہے کہ 3 مارچ کو”را” کے ایجنٹ کل بھوشن یادیو کو مشہ خیل بلوچستان سے گرفتار کیاگیا تھا جس سے دوران تفتیش یہ معلوم ہوا تھا کہ وہ ایران کے علاقے چاہ بہار میں مقیم تھا اور اپنے نیٹ ورک کی مدد سے پاکستان کے خلاف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھا۔



دیدگاهها بسته شده است.