پاکستان: داعش سے منسلک سترہ افراد گرفتار

33کوئٹہ -(جامعہ) سیکورٹی ذرائع کے مطابق ان افراد کو لاھور، کراچی، نوشہرہ، سرگودھا اور ڈیرہ اسماعیل خان سے حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پاکستان کے ایک انٹیلی جینس ذرائع نے دوماہ قبل کہا تھا کہ سیکڑوں افراد داعش میں شمولیت کے لیے شام بھی گئے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ داعش پاکستان کے لیے ایک ٹھوس خطرہ شمار ہوتا ہے اور لشکر جھنگوی، اور سپاہ صحابہ جیسے دہشت گرد گروہ پاکستان میں داعش کے سپورٹنگ گروہ میں تبدیل ہوگئے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے خبردار کیا تھا کہ داعش برصغیر میں اپنا اثر رسوخ بڑھا رہا ہے اور پاکستان و ہندوستان کے لیے ٹھوس خطرہ شمار ہوتا ہے۔



دیدگاهها بسته شده است.