کوئٹہ -(جامعہ) کی رپورٹ کے مطابق یمن پر سعودی عرب کی بربریت و جارحیت رمضان المبارک میں بھی جاری ہے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ مآرب پر شدید بمباری کی ہے جس میں متعدد افراد شہید و زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب امریکہ کے ساتھ ملکر یمن کے بے دفاع عوام کے خلاف مجرمانہ جارحیت اور برربیت جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ادھر امارات کے وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے اتحاد سے خارج ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی فوجیں یمن سے واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ اور ظالمانہ و مجرمانہ حملوں ميں اب تک 7 ہزار یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں جن میں بڑی تعداد میں بچے اور عورتیں شامل ہیں۔