کوئٹہ -(جامعہ) – اسلام آباد:ایم کیو ایم کے رہنماء فاروق ستار نے کہا ہے کہ امجد صابری کو گھات لگا کر شہید کیا گیا، انھوں نے ہفتے پہلے بتایا کہ ایک گروپ کی دعوت سے انکار پر دھمکیاں ملی ہیں ، پونے تین سال کے ٹارگٹڈ آپریشن کے بعد اس طرح کا واقعہ ہونا لوگوں میں بے چینی پیدا کرتا ہے۔
پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے بات چیت میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ معروف قوال امجد صابری نے ایم کیو ایم کے نغمے ترانے گائے اور انقلابیوں کو طاقت دی ، امجد صابری کو دعوت سے انکار پر دھمکیاں ملی، انھوں نے قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی میں کچھ دنوں سے اس سازش کے تانے بانے بنے جا رہے ہیں ، ہم سب کے کہنے پر یہ ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا گیا مگر ہم کہتے رہے کہ کراچی میں جرائم پیشہ لوگوں کی آمجگائیں بچی ہوئی ہیں۔
ایم کیو ایم کے رہنماء نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے بیٹے کے اغوا کا واقعہ ہماری آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے ہم کہہ رہے تھے کہ سب اچھا نہیں ہے کچھ نا کچھ ہونے والا تھا۔
فاروق ستار نے بتایا کہ دہشت گردی کی صلاحیت رکھنے والے لوگ موجود ہیں ان کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکا، شک کی بنیاد کی بجائے ثبوت کے بعد دہشت گردوں کا قلعہ قمہ کرنے کی ضرورت ہے، سیکیورٹی ادارے ایم کیو ایم کو چندہ لینے سے روکنے کی بجائے دہشت گرد کا لعدم تنظیموں پر ہاتھ ڈالے۔