امجد صابری کے قتل کی خبر کا سوشل میڈیا کا ٹرینڈ

sss_imageکوئٹہ -(جامعہ) –  کراچی :امجد صابری کے جاں بحق ہونے کی خبر نشر ہونے کے ساتھ ہی اْن کا نام سوشل میڈیا پر صفِ اول کا ٹرینڈ بن گیا۔ لوگوں نے امجد صابری کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

امجد صابری کے قتل پر ٹویٹر پر تبصرہ کرنے والوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ آخر کوئی ایک قوال کو کیوں مارے گا۔وہیں سوشل میڈیا پرکراچی میں جاری آپریشن اور حکومت کی کارکردگی بھی تنقید کا نشانہ بنی۔

بختاور بھٹو زرادری نے ٹویٹ کیاکہ ‘وہ صرف محبت اورامن کا پیغام دیتے تھے۔’ایم کیوایم رہنما واسع جلیل نے لکھا ‘میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں، ۔اپنے پیارے بھائی امجد صابری کی ہلاکت پر میرا دل ٹوٹ گیا ہے۔

امجد صابری کے قتل پر گلو کارہ حدیقہ کیانی نے ٹویٹ کیا کہ ‘امجد صابری کے بارے میں خبرسنی، میں صدمے میں ہوں۔فیس بک سمیت دیگر ویب سائٹس پر بھی صرف امجد صابری کی پوسٹ لگی ہیں۔ لوگ مختلف انداز میں اپنے جذبات کا اظہارکررہے ہیں اور معروف قوال کو زبردست خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔



دیدگاهها بسته شده است.